نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل ہوتا دہشتگردی کاخاتمہ ہو جاتا،عمر کسانہ

نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل ہوتا دہشتگردی کاخاتمہ ہو جاتا،عمر کسانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگر سنجیدگی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا ہوتا تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا ۔نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے اگرچہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی لیکن انکا بالکل صفایا نہیں ہو سکا ۔خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کروانے کے ساتھ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کا راستہ بھی روکنا ہوگا اسکے بغیر ملک میں امن قائم نہیں رہ سکتا ۔

فغانستا ن بھارت اور امریکہ کی ایما پر ہمارے ملک میں بد امنی پھیلا رہا ہے اور الزام بھی پاکستان پر عائد کرتا چلا آیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ نواز شریف بیانات دینے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق تھیں تو پھر مطلوبہ نتائج کیوں حاصل نہیں کیے جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...