جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کے ناظمین کامشترکہ اجلاس آج ہوگا

جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کے ناظمین کامشترکہ اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا ر خصوصی) جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کے ناظمین کامشترکہ اجلاس آج ہوگا۔جس کی صدارت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی کریں گے۔اجلاس میں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس ،مساجد میں تعلیمی وتبلغی سرگرمیوں کے حوالے آئند ہ چھ ماہ کا شیڈول طے کیاجائے گا۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق اجلاس میں قومی وعالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئے صورتحال کابھی جائزہ لیا جائیگا ۔شام ،بغدار،برمااورمقبوضہ کشمیرمیں ا ورہونے والے انسانیت سوز مظالم پر اہل سنت کاموقف بھی جاری کیاجائے۔اجلاس میں جامعہ ام اشرف جمال،جامعہ فخرالعلوم،المرکزی الاسلامی،جامعہ شہابیہ،جامعہ علمیہ،جامعہ غوث العلوم،جامعہ فاطمیہ،جامعہ فاروقیہ سمیت جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کے ناظمین ،مدارسین شرکت کریں گے۔اجلاس دو نشستوں میں ہوگی، پہلی نشست میں جامعہ نعیمیہ کے مدارس کے نظام تعلیم وتبلغ بارے مشاورت اورآئندہ 6ماہ کی تعلیمی حکمت عملی طے کی جائے جبکہ دوسری نشست میں دنیابھر میں عالم اسلام پر ہونے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربات چیت کی جائے گا۔