پیپلزپارٹی کے قائدین عمران خان سے سبق سیکھیں،آزاد علی تبسم

پیپلزپارٹی کے قائدین عمران خان سے سبق سیکھیں،آزاد علی تبسم

لاہور( پ ر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین عمران خان سے سبق سیکھیں۔ بلاول بھٹو بھی عمران خان کی طرز کی سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ یادرکھیں جس طرح عمران خان ناکام ہوئے وہ بھی ناکام ہوں گے ۔ عمران خان کی دھرنا سیاست نے 2014ء میں بھی ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری عمران خان کا رویہ ترک کردیں ورنہ ان کو سیاست کو بھی نقصان پہنچنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے، اندھیرے چھٹنے جا رہے ہیں، منفی سیاست ملک کیلئے زہر قاتل اور تباہی کے مترادفہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں اور ’’میں‘‘ کی روش چھوڑ کر ’’ہم‘‘ کی روش اختیار کریں، موجودہ صورتحال اختلافات کو بھلا کر مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی متقاضی ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور عوام ترقی کا یہ سفر مسلسل دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ مسلم لیگ ن کو ہی 2018میں دوبارہ منتخب کریں گے ، عوام کا مسلم لیگ ن پر گہرا عتماد ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...