کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر13عمارتیں سربمہر ، 5مکان مسمار

کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر13عمارتیں سربمہر ، 5مکان مسمار

 لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکوری ڈائریکٹوریٹ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے رہائشی عمارتوں کو بلا اجازت کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے کی بنا پر مختلف علاقوں میں 13عمارتیں سربمہر کر دیں۔ ان میں جوہر ٹاؤن کی چھ ‘نیو مسلم ٹاؤن کی چار‘گلبرگ تھری کی دو اور نیو گارڈن ٹاؤن کی ایک رہائشی عمارت شامل ہیں جہاں سکول ‘ہوٹل‘بیوٹی پارلر‘ ریسٹورنٹ‘ جم اور دفاتر وغیرہ کام کر رہے تھے۔دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے گزشتہ روز نجی رہائشی سکیموں میں آپریشن کر کے ناز ٹاؤن میں رہن شدہ پلاٹوں پر تعمیر کردہ تین مکان اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایسے پلاٹوں پربنائے گئے دو مکان مسمار کر دیئے۔ نیسپاک ہاؤسنگ سکیم فیز تھری میں ہسپتال کے لئے مختص پلاٹ پر بنائے گئے سوسائٹی آفس کی چار دیواری کو مسمار کر کے اسے سربمہر کر دیا اور اقبال ایونیو فیز تھری میں مفادِ عامہ کی جگہ پر بنائی گئی چار دکانوں کو سربمہر کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...