شراب کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانتی مچلکوں پر رہا

شراب کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانتی مچلکوں پر رہا

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے ملزم ذوالفقار مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نشتر کالونی پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے شراب برآمد نہیں ہوئی پولیس نے کارکردگی دکھانے کے لئے ملزم کو گرفتار کیا ہے ،ملزم ذوالفقار کو ضمانت پر رہا کیا جائے، پراسکیوشن نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم کو نشتر کالونی کے علاقہ میں شبہ کی بنیاد پر روکا تو اس کے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔

لہذا ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...