عدالت میں پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر کی تنخواہ قرق

عدالت میں پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر کی تنخواہ قرق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر کوٹ لکھپت کے تفتیشی افسر کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دے دیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسلسل عدالتی طلبی کے باوجود تھانہ کوٹ لکھپت کا تفتیشی افسر مشتاق احمد امانت میں خیانت کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہو رہا۔


، عدالتی مراسلے میں کوٹ لکھپت کے تفتیشی افسر مشتاق احمد کو نااہل اور غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کو حکم دیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی تفتیشی افسر مشتاق احمد کی تنخواہ بند کی جائے۔