غلط ڈرائیونگ کرنے پر1500 جرمانہ

غلط ڈرائیونگ کرنے پر1500 جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے بے ہنگم ڈرائیونگ کرنے پر مزدا ڈرائیور پر ایک ہزار 500روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت وحید نے ملزم اویس کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ پولیس نے ٹریفک پولیس کی درخواست پر ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے لہذا بری کیا جائے، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اویس گلبرگ کے علاقے میں بے ہنگم طور پر مزدا چلا رہا تھا جس سے سڑک پر چلنے والے شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔

ہذا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزدا ڈرائیور ملزم پر ایک ہزار 500سو روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...