واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین تھرڈ سرکل شالیمار کا دعائیہ اجلاس

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین تھرڈ سرکل شالیمار کا دعائیہ اجلاس

لاہور(خبرنگار) تھرڈ سرکل شالیمار کمپلیکس شالیمار ٹاؤن میں ہائیڈرو یونین کے ممبران و عہدیداران کا گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین کے رہنما عبدالطیف نظامانی کی صحت یابی کے لئے دعاکی گئی۔ عبدالطیف نظامانی آغاز خان ہسپتال کراچی میں زیرعلاج ہیں، اس موقع ساجد کاظمی نے کہا کہ عبدالطیف نظامانی کی مزدوروں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ اس لیے ہماری دعا ہے کہ خدا ان کا شفیق سایہ مزدوروں پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

اور وہ جلد روبصحت ہو کر قائد خورشید احمد کے ساتھ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اجلاس میں چودھری محمد یاسین، فاروق بٹ، ثقلین شاہ، رضوان منیر، راحیل شاہ، محمد شاہد، محمد ایوب، مظہر الحق، فیصل جمیل، ملک شاہد، محمد آصف، قیصر منصور اور دیگر شریک ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...