سی پیک منصوبے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا،تاجر رہنمااستاد جمیل

سی پیک منصوبے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا،تاجر رہنمااستاد جمیل

لاہور (پ ر) ہال روڈ کے تاجر رہنما استاد جمیل نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان کو سالانہ5ارب ڈالر کی آمدن ہوگی ، جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا کی منڈیوں کے مابین پل کا کام کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاریخی اور انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

اور اب بھی خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں کہ ملک دشمنوں کی نیندیں تک حرام ہو چکی ہیں۔

سی پیک کے ذریعے موجودہ حکومت نے پاکستان کو نہ ختم ہونے والے ترقی کے سفر پہ ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی محل وقوع کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...