ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم پر قابو پاتے ہوئے پولیس فورس کا مورال بلند کیا : سید کرار حسین

ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم پر قابو پاتے ہوئے پولیس فورس کا مورال بلند کیا : سید ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈکی خدمات محکمہ پولیس کے لیے قابل ستائش ہیں جنہوں نے محنت اور لگن سے نہ صرف سٹریٹ کرائم پر خاطر خواہ قابو پایا ہے بلکہ پولیس فورس کا مورال بھی بلند کیا ہے، ڈولفن سکواڈ کا بنیادی مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈولفن ہیڈ کو ارٹر میں نیو ایئر نائٹ پر اعلی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کوتعریفی اسناددینے کی ایک تقریب میں کیا، اس مو قع پرڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن و کینٹ سر کل میر کا شف خلیل بھی مو جو د تھے ۔تفصیلات کے مطابق ماڈ ل ٹا ؤن و کینٹ سر کل کی ٹیمو ں نے نیو ائیر نائٹ پراپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ہلڑبازی،نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے و ون ویلنگ کے خلاف موثر کاروائی کی، علاوہ ازیں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ اس موقع پر دونوں ڈویژنوں کے سیکٹر انچا رجوں سمیت نیو ائیر نا ئٹ پر اپنی ڈیو ٹی انتہا ئی جانفشا نی اورمستعد ی کے ساتھ کر نے والوں کے کردار کو سراہا گیا ٹیم نمبر 105,80,121,15,66کونیو ائیر نائٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران ناجائزاسلحہ برآمد کرنے، شراب پی کر شاہراہ عام پر غل غپاڑہ کرنے اور ون ویلروں کے خلاف کاروائی کرنے پر تعریفی اسناد دی گئیں تعر یفی اسنا د حا صل کر نے والو ں میں سیکٹر انچا رج سب انسپکٹر عا صم TASIعبد الر ؤف ،TASI سا جد شہزاداور TASIخر م و اہلکا ران ند یم، اعظم اور مز مل وغیر ہ شامل ہیں۔ ایس پی مجا ہد سید کرار حسین نے کہا کہ ڈو لفن سکو اڈ کی کا رکر دگی جا نچنے کے لیے ایک با قا عدہ میکنزم بنا یا گیا ہے جس کے تحت ہر ٹیم کی روزانہ کی بنیا د پر DSRچیک کی جا تی ہے انہو ں نے کہا کہ بہادر اور فرض شناس پولیس افسران و اہلکاران محکمہ کا بیش قیمت سرمایہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاران کی خدمات کوآئندہ بھی اسی طرح سراہا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...