غازی آباد ، 50سالہ شخص نے پولیس کے خوف سے خودکشی کر لی

غازی آباد ، 50سالہ شخص نے پولیس کے خوف سے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) غازی آباد کے علاقہ میں 50سالہ شخص نے پولیس کے خوف سے خودکشی کر لی ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق غازی آباد کے علاقہ سمیع ٹاؤن کا 50سالہ شکیل بخاری لاہور ہوٹل کے قریب ایک شو روم کی دکان کا مالک تھا اس کاچند ماہ قبل عتیق سہیل نامی شخص سے لین دین کا تنازع چل پڑا جس پر ان کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیس کی پیشی کے بعد عدالت سے گھر آتے ہوئے تھانہ شمالی چھاؤنی کے پولیس اہلکاروں نے متوفی کو مبینہ طور پر ڈرایا دھمکایا جس کی وجہ سے اس نے دلبر داشتہ ہو کر گھر آ کر پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اطلاع ملنے پر غازی آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -