نواں کوٹ میں سابق بیوی اور بیٹی کاقتل ، گندے نالے سے لاشوں کے چند ٹکڑے برآمد

نواں کوٹ میں سابق بیوی اور بیٹی کاقتل ، گندے نالے سے لاشوں کے چند ٹکڑے برآمد

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نواں کوٹ کے علاقہ میں ظالم شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والی سابقہ بیو ی اور9سالہ بیٹی کی لا شوں کے چندٹکڑے 3دن بعد پولیس نے گندے نا لے سے نکا ل لئے اور ڈ ی این اے کے لئے فرانزک لیب میں منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر ی دن ملزم طفیل نے اپنی سابقہ بیو ی اور9سالہ بیٹی کو قتل کر کے لا شوں کے ٹکڑے کر کے تھیلے میں ڈا ل کر مقامی گند ے نا لے میں پھینک دئیے تھے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش سابقہ بیو ی اور بیٹی کو گھر یلو نا چا قی پر قتل کر نے کا اعترا ف بھی کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواں کوٹ کی رہا ئشی 42 سالہ زہرہ بی بی دو بچو ں کی ما ں تھی ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کے مطابق زہرہ اور 9 سالہ آمنہ 30 دسمبر سے لاپتہ تھیں ۔ پولیس نے زہر ہ کے بھا ئی کی درخواست پر ان کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے خاتون کے سابق شوہر طفیل کو حراست میں لیا تو ملزم نے ماں بیٹی کو ذبح کر کے لاشیں گندے نالے میں پھینکنے کا انکشاف کر دیا۔پو لیس نے تین دن کی محنت کے بعدنواں کو ٹ کے مقامی گند ے نا لے سے خاتون کی لاش کے ٹکڑے بر آمد کر لئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے سابق شوہر طفیل نے بیوی اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر کے تھیلے میں ڈال کر گندے نالے میں بہا دئے تھے۔ تین روز تک مسلسل تلاش کے بعد مقتولہ زہرہ اور اسکی نو سالہ بیٹی آمنہ کی لاش کے جسم کے چند ٹکڑے ملے ہیں جنہیں ڈ ی این اے کے لئے پنجا ب فرا نزک میں منتقل کر د یا گیا ہے جبکہ د یگر اعضا ء کی تلا ش جا ر ی ہے ۔ انویسٹی گیشن افسرکا کہنا تھا کہ ملزم نے واقعہ کو گھریلو جھگڑوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ زہر ہ کی ایک بیٹی آمنہ جو قتل ہو چکی ہے جبکہ اسکا بیٹا ذہنی مر یض ہے اور اپنے ما مو ں کے گھر ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتولین کی لاشوں کے د یگر اعضا ء کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ذرا ئع کا کہنا تھا کہ ملزم طفیل اور زہر ہ کے در میان چند سال قبل طلا ق ہو ئی تھی جن کے دو بچے ہیں ، طفیل زہر ہ کے کردار پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے اس نے اسے طلا ق د ی ۔ مقتو لہ زہر ہ کے ورثا کا کہنا تھا کہ مقتو لہ انتہائی نیک خاتون تھی ،گھر یلو جھگڑو ں پر طلا ق ہو ئی تھی ۔ ملزم طفیل کے دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات تھے اور ملزم بیوی کو گھر کا خرچہ بھی نہیں د یتا تھا ۔ اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ زہر ہ بی بی نیک خاتون تھی اور عرصہ سے یہا ں ر ہا ئش پذیر تھی مقتو لہ کی بیٹی آمنہ 5ویں جما عت کی طا لبہ تھی اور مقامی سکو ل میں تعلیم حا صل کرتی تھی جبکہ مقتو لہ کا 12سالہ بیٹا کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جس کی کفا لت اسکے ما مو ں کر ر ہے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...