زہریلی شراب کی روک تھام کے اقدامات بارے رپورٹ پیش کرنے کیلئے سی پی او ملتان کل عدالت طلب
ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے زہریلی شراب کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات بارے رپورٹ پیش کرنے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کے لئے سی پی اوملتان کو کل 6 جنوری کوعدالت طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات ملتان کے فیصل علی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کے دوران دئیے ہیں۔مذکورہ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھاکہ پولیس تھانہ جلیل آبادنے 29 جولائی کو اس کے خلاف 60 لٹر زہریلی شراب برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیاہے اورسیشن کورٹ سے بھی اس کی ضمانت خارج ہوچکی ہے جبکہ وہ بے گناہ اوراس کو غلط طورپرمقدمہ میں ملوث کیاگیا ہے اس لئے درخواست گذارکی ضمانت منظورکرنے کا حکم دیاجائے۔مقدمہ کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے سی پی اوملتان کو زہریلی شراب کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدمات پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے طلب کرنیکا حکم جاری کیاہے۔
زہریلی شراب