ناقص کارکردگی اور ڈراپ آؤٹ پر پرنسپلز ہیڈ ماسٹروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی،دوسری فہرست منظر عام پر آگئی

ناقص کارکردگی اور ڈراپ آؤٹ پر پرنسپلز ہیڈ ماسٹروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)ناقص کارکردگی اور نتائج ، ڈراپ آوٹ پر پرنسپل (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اورہیڈماسٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ ،دوسری فہرست منظر عام پر آگئی، کمپری ہنسو سکول اور پائلٹ سکول کے ہیڈماسٹر بھی شامل ہیں، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے ناقص کارکردگی دکھانیوالے ہیڈماسٹروں اور پرنسپلو ں کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کردیا ہے ، اس سلسلے میں دوسری فہرست سامنے آگئی ہے جس میں 94اساتذہ شامل ہیں جس میں کمپری ہنسو سکول کے چا ر پرنسپل مظفر گڑھ سے غلام قاسم کھوسہ، ڈیرہ غازی خان سے ملک ارشاد، سرگودھا سے ساجد حمید، اور سیالکوٹ سے ممتاز احمد چودھری شامل ہیں ، جبکہ پائلٹ سکول رحیم یار خان کے فقیر احمد بھی اس فہرست کا حصہ ہیں ، علاوہ ازیں ہائر سکینڈری سکولز سے جن ہیڈ ماسٹروں کے خلاف کارروائی ہوگی ان میں ریاض بہاولپور کینال روڈ، نذیر احمد بورے والا شامل ہیںِ جبکہ 19 گریڈ کے جن پرنسپلو ں کے خلاف کارروائی ہوگی ان میں ملتان کے راو سعید ، خالد ہمدانی، مہر علی ، نوید الرحمان ، اور عابدہ حسین شامل ہیں ، ان اساتذہ پر پیڈا ایکٹ لاگو کردیا گیا ہے انکوائر ی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...