غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کرنیکا حکم

غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کرنیکا حکم

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری نے شراب کی بوتلوں سمیت پکڑے جانیوالے کانسٹیبل محمد نعمان قریشی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف سخت سے سخت انضباطی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر نے ملتان ریجن کے ضلعی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پولیس سربراہان ، سی پی او ملتان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ محکمہ پولیس میں میں موجود ، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت سے سخت اقدامات کریں۔انہوں نے ایسے عناصر کی فہرستیں مرتب کر نے کا بھی حکم دیا ہے۔جو اہلکار غیر قانونی اورغیر اخلاقی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح ملوث ہیں ۔ تاکہ ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔

کانسٹیبل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...