زہریلی شراب کے متاثرین کی ہسپتالوں میں آمد خطرے کی گھنٹی، ادارے لاعلم

زہریلی شراب کے متاثرین کی ہسپتالوں میں آمد خطرے کی گھنٹی، ادارے لاعلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


160ملتان(کرائم رپور ٹر) ملتان میں زہریلی شراب کے متاثرین کی ہسپتالوں میں آمد خطرے کی گھنٹی بجنے کے مترادف ہے جس پر تا حال کسی ادارے نے توجہ نہیں دی، نشتر ہسپتال کے ذرائع کے مطابق تین دنوں کے دوران 7 ایسے افراد ایمرجنسی لائے گئے ہیں جو غیر معیاری شراب کے متاثرہ تھے اور انکا علاج کیاگیا جبکہ شہر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی متعدد افراد کا علاج کرایا گیا تاہم انکا ریکارڈ سامنے نہیں آسکا نشتر میں لائے گئے 5 افراد طبعیت سنبھلنے پر وہاں سے فرار ہوگئے جبکہ 2 اب بھی زیر علاج ہیں، ذرائع کے مطابق رضا آباد،وی آئی پی کالونی،اندورن شہر اور منظور آباد کے چند علاقوں کے افراد شامل ہیں جو ولایتی شراب کی بوتلوں میں کیمیکل ملا کر زیادہ رقم کے لالچ میں یہ کام کر رہے ہیں، یہ بات سامنے آئی ہے کہ اندورون شہر کا وسیم عرف پوما جو زہریلی شراب سے متاثر ہوا اسنے شراب اندرون جبکہ دوسرے متاثرہ شخص جاوید نے شراب رضا آباد سے خرید کی تھی،واضح رہے کہ چند روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے45 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ درجنوں متاثر ہوئے تھے چند برسوں کے دوران ملتا ن میں500 سے زائد افراد زہریلی شراب پینے کے باعث دم توڑ چکے ہیں پولیس کے حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے بار سے شراب کی سپلائی روکنے کیلئے ناکہ بندیاں اور تمام توجہ نواں شہر چوک پر دی جارہی ہے جس کے باعث شراب کے عادی افراد جعلی شراب تیار کرنیوالے افراد سے خریداری کر رہے ہیں۔