ملک کے لیے جنوری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ،منظور وسان

ملک کے لیے جنوری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ،منظور وسان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے جنوری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ۔کوئی نہ کوئی میاں صاحب جائیں گے ۔بدھ کو بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ سردی کے دنوں میں اہم فیصلے ہونے ہیں ۔ملک کے لیے جنوری 2017کا مہینہ انتہائی اہم ہے ۔کوئی نہ کوئی میاں صاحب جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ گرمادے گا ۔2018کے جنوری اور فروری انتخابات کے ماہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں چینی زبان سیکھ کر آیا ہوں لیکن اس وقت بول نہیں سکتا ہوں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...