پی ایچ اے کے میٹروپراجیکٹ کی بیوہ ٹیفکیشن کی آڑ میں کروڑوں کے گھپلے
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے میٹرو بس پروجیکٹ ملتان کی بیو ٹیفکیشن کی آڑ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے پی ایچ اے کی اعلیٰ افسران نے ٹریک کی خوبصورتی کے لیے مختص فنڈز کا اندھا دھند استعمال کیا ۔ پی ایچ اے کے افسران نے پری کوالیفکیشن کی آر میں بھی مخصوص ٹھیکیداروں کو نوازا ٹریفک کی بیوٹیفکیشن کے لییل ناقص پودے خریدے ۔ انٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے سورس رپورٹ بنا کر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شرع کردی ۔ کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہونے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ گزشتہ روز انکوائری کمیٹی کے ساتھ سائیٹ پر پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ ملتان ریجن نے میٹر ٹریک کی بیوٹیفکیشن کا معائنہ کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ اور ٹیکنیکل ٹیم کو سمیپل اکٹھے کرنے کا حکم دیا ۔ معلوم ہو اہے کہ ایم ڈی اے نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو میٹرو بس پروجیکٹ کے ٹریک کے بیوٹیفکیشن کے لیے 14کروڑوں روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ان فنڈز سے پی ایچ اے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے والے درخت بھی لگائے تھے پی ایچ اے حکام نے پری کوالیفکیشن کی آڑ میں مخصوص کنٹریکٹرز کو سلیکٹ کیا ۔ جنہوں نے پی ایچ اے کے قوانین نظر انداز کرتے ہوئے ٹریک پر پودے لگائے ۔ ان پودوں میں 90فیصد ایسے جن کی طبی عمر صرف 2سال ہے ۔ جبکہ اس طرح کے پودے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں پی ایچ اے کی جانب سے مٹی بھی ناقص استعمال کی گئی ۔ جس سبب زرخیزی کا عنصر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جس کیوجہ سے پودے خشک ہونے شروع ہوگئے ۔ ٹریفک پر لگائے جانے والے پودوں میں جنوبی پنجاب کی فضا کے حوالے سے پائے جانے پودے ناپید ہیں جبکہ پودے ٹریک پر سرے سے کوئی درخت بھی نہیں لگایا گیا معلوم ہوا ہے کہ ان حالات میں سابق ڈی جی پی ایچ اے مسزکوثر خان کو ان کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کئی بار تنبیہ کئی گئی لیکن وہ ان کے ماتحت افسران اپنی روش سے باز نہ آئے ۔ جس پر انہیں ، ڈی جی پی ایچ اے کے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے ۔ دوسری جانب انٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے بھی مذکورہ حالات کو سامنے رکھ کرمیٹرو ملتان میں پراجیکٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ جو کہ گزشتہ روز انٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ ملتان حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے گزشتہ روز اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ میٹر ٹریک کا وزٹ کیا اس موقع پر انھوں نے فنڈز کے غلط استعمال پر برہمی کا اظہار بھی کیا ۔