پٹیالہ گھرانے کے معروف گلوکار استادفتح علی خاں انتقال کرگئے

پٹیالہ گھرانے کے معروف گلوکار استادفتح علی خاں انتقال کرگئے

لاہور(فلم رپورٹر)پٹیالہ گھرانے کے معروف گلوکاراستاد امانت علی خاں اوراستادحامدعلی خاں کے بڑے بھائی استادفتح علی خاں اسلام آبادمیں انتقال کرگئے ۔ان کی تدفین آج مومن پورہ قبرستان لاہورمیں کی جائے گی ۔مرحوم کی عمر82برس تھی ۔ان کے پسماندگان میں ایک بیوہ دوبیٹے اوردوبیٹاں شامل ہیں۔استادفتح علی خان 1935ء میں پٹیالہ میں پیداہوئے۔قیام پاکستان کے بعد ان کاخاندان پاکستان منتقل ہوگیا۔انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاداخترخان سے حاصل کی اوراپنے بڑے بھائی استادامانت علی خان کے ساتھ گائیکی کے میدان میں قدم رکھاتاہم استادامانت علی کی ناگہانی موت پران کی جوڑی ٹوٹی گئی ۔استادفتح علی خاں کا شمار کلاسیکل موسیقی کے بڑے اساتذہ میں ہوتا تھا ۔انہوں نے پوری دنیامیں اپنی آواز کاجادوجگاکروطن کانام روشن کیا۔مرحوم کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعددسرکاری اورغیرسرکاری ایوارڈزسے نوازاگیاجن میں پرائڈ آف پرفارمنس،ستارہ امتیاز،تمغہ خدمت ،لائف اچیومنٹ ایوارڈکے علاوہ دیگرشامل ہیں۔ان کے صاحبزادے رستم فتح علی خاں بھی نامور کلاسیکل گائیک ہیں۔موسیقی سے وابستہ شخصیات نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے ۔

استادفتح علی خاں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...