آئی جی سندھ کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس

آئی جی سندھ کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس

کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور اس ضمن میں پولیس حکمت عملی ولائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز ودیگر جرائم کے مؤثر انسداد کے حوالے سے احکامات دیے گئے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنائاللہ عباسی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ منیر شیخ، ڈی آئی جی فائنانس عمران یعقوب منہاس کے علاوہ تمام ڈی آئی جیز ودیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔آئی جی سند ھ نے اجلاس کے دوران تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ متعلقہ علاقوں میں کرائم انالیسز بشمول جرائم کی نوعیت، اوقات اور ملزمان کے طریقہ واردات کو سامنے رکھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز ودیگر جرائم کے خلاف ٹارگٹیٹڈ آپریشنز اور چھاپہ مار کاروائیوں میں مذید تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے باالخصوص رینڈم اسنیپ چیکنگ اورپولیس پیٹرولنگ کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے جبکہ جرائم سے متاثرہ علاقوں اور شاہراہوں پر الرٹ اور مؤثر پولیس پکٹنگ کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ گروپس پر روزانہ کی بنیاد پرجرائم کے خلاف کارکردگی کے ساتھ ساتھ مقدمات میں نامزد گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان کے علاوہ پولیس کو مطلوب مفرور اور اشتہاری ملزمان کے حوالے سے معلومات کی شیئرنگ بھی کی جائے تاکہ ایسے ملزمان پر پولیس گرفت کو یقینی بناتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں سے مثالی سزاؤں کے عمل کو ممکن بنایا جاسکے ۔ انہوں نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات دیں کہ روزانہ کی بنیاد پر دفتری اوقات میں ایک گھنٹہ عوام کو دیا جائے اور ان کے مسائل وممکنہ مشکلات سنتے ہوئے فوری اذالے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں ۔علاوہ اذیں تھانوں کی سطح پر علاقوں میں کڑی نگرانی اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اقدامات کو مذید تقویت دی جائے اور اس ضمن میں علاقہ معززین، معروف شخصیات ودیگر سے مربط روابط میں رہتے ہوئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ علاقہ عوام کے تعاون اور نشاندہی سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کاروائیوں کو کامیاب اور مؤثر بنایا جاسکے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...