لواری ٹنل اراضی کے حصول میں کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی : امیر مقام

لواری ٹنل اراضی کے حصول میں کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی : امیر ...

 پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اورچیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹرمختاراحمدکے مابین تفصیلی ملاقات، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیرانتظام خیبر پختونخوانخوامیں جاری منصوبوں کی پیش رفت اورتکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم لیپ سکیم اورفیس واپسی ادائیگی (ری ایمبرس) کومزیدفعال بنانے پربھی گفت شنید کی گئی۔اس موقع پرسوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کیلئے بلڈنگ بمعہ ہاسٹل کی بھی منظوری دیدی گئی اوروائس چانسلرسوات یونیورسٹی کواحکامات جاری کردیئے گئے عارضی طورپرفی الفورکرایہ پربلڈنگ حاصل کی جائے جوتمام سہولیات سے آراستہ ہوجسکے اخراجات ہائیرایجوکیشن کمیشن برداشت کریگی۔انجینئرامیرمقام کہاکہ سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس اورخواتین کیمپس کے قیام کیلئے اراضی فی الفورحاصل کی جائے۔بعدازاں دیراپرکے ایک وفدنے نثاروردک کی قیادت میں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے ملاقات اوراپنے مسائل سے آگاہ کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ لواری ٹنل روڈکی اراضی کے حصول میں کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی متاثرین کوضرورجائز معاوضہ دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح سمجھتی ہے اورچکدرہ سے دیر تک شاہراہ کو بہترین کیاگیاہے اورلواری ٹنل پرتیزی سے کام جاری ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سیاست میںآنے کامقصدمحض عوام کی بلا امتیاز خدمت ہے،عوام کی فلاح وبہوداورحق دہلیزپرفراہم کرنا ہمیشہ سے وژن رہاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...