پشاور ، کرسچن کالونی میں زہر یلی شراب پینے سے 3بھائیوں سمیت 5افراد دم توڑ توڑ گئے

پشاور ، کرسچن کالونی میں زہر یلی شراب پینے سے 3بھائیوں سمیت 5افراد دم توڑ توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقے سواتی پھاٹک کے قریب واقع کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 3بھائیوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے ہے،تفصیلات کے مطابق کرسچن کالونی کے رہائشی تین سگے بھائیوں نے دوستوں کے ہمراہ گزشتہ شب زہریلی شراب پی جس کی وجہ سے انکی حالت غیر ہوگئی اور دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگرتین افراد کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسے ،پولیس کے مطابق پانچھوں افراد کی ہلاکت دیسی ساختہ زہریلی شراب پینے سے ہوئی جو کہ انہوں نے بازار سے اسپرٹ گھر لا کر اس میں دیگر ایسڈ اور نشہ آور گولیاں ملاکر خود تیار کی تھی ہلاک ہونیوالے افراد کے نام قیصر ،ناصر ،مالا ،راج اور وکی بتائے گئے ہیں جن میں 3سگے بھائی بھی شامل ہیں پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔