تخت بھائی ،گیس چولھے سے آگ بھڑک اٹھی ،ماں 2 کمسن بچوں سمیت جھلس گئیں

تخت بھائی ،گیس چولھے سے آگ بھڑک اٹھی ،ماں 2 کمسن بچوں سمیت جھلس گئیں

تخت بھائی(نامہ نگار) تخت بھائی کے شہری علاقے میں بدقسمت گھرانے پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ 2کمسن بچے ماں اور نانی سمیت شدید طرح سے جھلس گئیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تخت بھائی شہر کے گنجان آباد محلہ فضل مولا خان میں شافہد ولد بخت روان کے گھر سوئی گیس کے چھولے سے اچانک آگ لگ گئی جس میں 2کمسن بچے 2سالہ وریشہ اور 1سالہ محمد ولد حیات اپنی ماں اور نانی سمیت بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ تقریباََ ایک لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اہلیان محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوں پا لیا جبکہ شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دیا جہاں سے انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا ۔ بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی کوارڈینیٹر اورنگزیب خان نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور خاندان کے ساتھ پانچ ہزار نقد امداد کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...