صوبے میں حکومتی اصلاحات سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے: عاطف خان

صوبے میں حکومتی اصلاحات سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ...

 پشاور( سٹاف رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاورمیں سٹےئرنگ کمیٹی کا ایک اجلا س منعقد ہوا جس میں دوسروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب ،سیکرٹر ی منصوبہ بندی و ترقیات شہاب علی شاہ، سیکرٹری توانائی انجینئر نعیم خان اور متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں زراعت ، سیاحت،اربن ڈیویلپمنٹ اور ہائیڈروپاور کے شعبوں میں عالمی بنک کے تعاون سے اربوں روپے کے مجوزہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر ان منصوبوں کا ترجیحی لسٹ تیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کریں تاکہ عالمی بنک کے ساتھ مل بیٹھ کر انہیں بلا تاخیر حتمی شکل دے سکیں ۔ وزیر تعلیم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ صوبے میں بہتر امن و امان کی صورت حال اور حکومتی اصلاحات سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں لہٰذا ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور صوبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرکے اسے معاشی طو ر پر مضبوط و مستحکم کرنا ہے ۔عاطف خان نے حکام سے کہا کہ وہ کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغیر اپنی پہلی ترجیح میں یہ کام مکمل کریں کیونکہ یہ صوبے اور اس کے عوام کے روشن مستقبل کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی بنک اتنے بڑے پیمانے پر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھارہا ہے جو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت لانے سے حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو بھی ریلیف مل رہا ہے۔حکومت کی بہتر کارکردگی کی قومی اور بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ افزاء امر ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...