سی این جی کی قیمت کاانحصار ایل این جی کی درآمدی قیمت پرہے،شجاع انور

سی این جی کی قیمت کاانحصار ایل این جی کی درآمدی قیمت پرہے،شجاع انور

لاہور( خبر نگار) سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگو لیٹ ہونے پر سی این جی مالکان کی جانب سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی شکایت پر سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور ‘چودھری محسن لطیف ‘ غیاث احمد پراچہ اور دیگر کا کہنا ہے کہ پرائس کا میکانزم انرجی کی ویلیوسے ہے سی این جی کی قیمت ایل این جی کی درآمدکی قیمت پر منحصر ہوتی ہے سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدادروں کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پندر ہ سو کے قریب سی این جی سٹیشن آپریشنل ہیں ۔سی این جی مالکان اس وقت بڑھائی گئی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر کے حساب سے فرق رکھ کر فروخت کر رہے ہیں، اس سے پہلے سی این جی فی کلو کے حساب سے جو کہ خرید کے مقابلے میں زیادہ مہنگی پڑتی تھی اور نئے میکا نزم کے تحت فی کلو کی جگہ فی لیٹر میں فروخت کی جارہی ہے سی این جی پمپوں پر اوزان اور پیمائش کے حوالے سے کوئی کسی قسم کی لوٹ مار نہیں ایل این جی آنے سے پریشر بھی بہتر ہے حکومت ایل این جی 800 فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے فروخت کرے تو وہ سی این جی کی قیمتوں میں پٹرول کے مقابلے میں 35 سے 40 فیصد کم قیمتوں پر فروخت کر سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...