غریب کامعیاری زندگی بلند کرنا وزیر اعلیٰ کا مشن ہے،رانااقبال

غریب کامعیاری زندگی بلند کرنا وزیر اعلیٰ کا مشن ہے،رانااقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمدا قبال خاں سے یورپی یونین کے 5رکنی نمائندہ وفد نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا ۔سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کیا اور وفد نے اسمبلی کی کارکردگی اور رولز آف پروسیجر سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی انقلابی پالیسیوں کی بدو لت تعلیم ‘ صحت ‘ زراعت ‘ صنعت اور دیگر شعبہ جات بے مثال ترقی کر رہے ہیں۔غریب اور متوسط طبقہ کے معیاری زندگی کو بلند کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے۔ انہوں نے پنجاب میں جمہوری روایات کے فروغ اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا۔ روشن اور ترقی یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ شب و روز محنت کر رہے ہیں۔

رانااقبال

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...