وزیراعلیٰ پنجاب کاپٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر اظہارتعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کاپٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان ...

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پٹیالہ گھرانے کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ استا د فتح علی خان کی وفات سے کلاسیکل موسیقی میں جو خلاپیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو گا ۔ مرحوم کلاسیکل گائیکی میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے اور انہوں نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا انداز دیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کو فروغ دینے میں مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...