بونیر ،ڈگر کو کندروڈ پر کام کی بندش کیخلاف کمیٹی کا اعلان

بونیر ،ڈگر کو کندروڈ پر کام کی بندش کیخلاف کمیٹی کا اعلان

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈگر گو کند روڈ پر کام کی بندش کے خلاف مظاہرہ کرنے کے بعد وادی گو کند کے عوام نے اہم مسئلے کو تحریک کی شکل میں بدلنے اور ائندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے علاقہ کے منتحب بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی کارکنوں پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کردیا ،کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتوں سمیت اس اہم مسئلے پر ہونے والے پیش رفت سے عوام کو ا گاہ کرے گی ۔ڈی سی بونیر اور اے اے سی ڈگر کا اس اہم مسئلے کا نوٹس لینے پر ہم ضلعی اتنظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر مسئلے پر پیش رفت نہیں ہوئی ۔تو عوام کو ساتھ لیکر بونیر کے مرکزی بازار سواڑی کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ نامعلوم مدت کے لئے احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ احتجاج پر امن نہیں ہوگا ۔کمیٹی کے ترجمان مصطفی باچا کی مقامی صحافیوں سے گفتگوں ۔تفصیلات کے مطابق ڈگر سے گوکند روڈ جو بونیر اور سوات کو ملانے والی اہم شاہراہ ہے ۔کروڑوں روپے کی حامل اس منصوبہ کے لئے صوبائی حکومت نے محض ایک کروڑ روپے مختص کردئے ہیں ۔جبکہ متعلقہ کنٹریکٹرز نے تقریبا پانچ کروڑ روپے لگاکر مزید فنڈ ز نہ ہونے کی وجہ سے کام بند کیاہواہے جس سے علاقہ کے ہزاروں عوام مشکلات سے دوچار ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈگر میں ڈیڑھ گھنٹہ روڈ بلاک کرنے کے بعد علاقہ کے عوام نے ڈی سی بونیر کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر صوبائی حکومت کے ساتھ اس اہم مسئلے پر بات چیت کی جائے گی ،علاقہ کے عوام نے اس اہم مسئلے کو ایک منظم تحریک کی شکل میں بدلنے کے لئے ناطم یو سی گوکند انور اقبال خان ،ناظم ڈگر انعام الرحمان ایڈوکیٹ ،نظام الملک خان ۔علی زر خان ۔طالعمند خان ۔عطاء اللہ ۔وولئیج ناظم حبیب خان ،سہراج خان ،میاں بحت ولی باچا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ۔یہ کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرے گی اور اس میں ہونے والے پیش رفت سے عوام کو اگاہ کرے گی ۔کمیٹی نے متفقہ طور پر مصطفی باچا کو ترجمان مقرر کردیا گیا ۔کمیٹی کے ترجمان مصطفی باچا نے کہا کہ ڈی سی بونیر اور اے اے سی ڈگر نے جو کردار اداکیاہے ہم اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے اور توقع رکھتے ہے کہ وہ دئے گئے ڈیڈ لائن کے مطابق روڈ پر کام شروع کرے گی اگر ڈیڈ لائن کے بعد روڈ پر کام شروع نہ ہوسکا تو پھر ہزاروں افراد بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا نہ پرامن ہوگا اور نہ ہم مزید وقت دیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...