مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کی ضمانت منظور

مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے مسافروں کو لوٹنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے عثمان ترلاندی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم فقیرشاہ ساکن ٹل پرالزام ہے کہ اس نے 15دسمبر2002 ء کو ایک مسافربردارگاڑی کو لوٹ لیاتھا اس موقع پر ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو قبل ازیں ماتحت عدالت ضمانت پررہا کرچکی ہے اورضمانت پررہائی کے بعد وہ مزدوری کے لئے بیرون ملک چلاگیاتھا اورجب وہ واپس آیاتو اسے دوبارہ گرفتارکیاگیاہے لہذادرخواست گذار کی درخواست ضمانت منظورکی جائے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔