راولپنڈی،جج رخصت پرہونیکی وجہ سے متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی،جج رخصت پرہونیکی وجہ سے متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سانحہ راجہ بازار، پولیس مقابلہ، دھماکہ خیز مواد ، اغوائے برائے تاوان کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی، تھانہ گنج منڈی میں درج سانحہ راجہ بازار کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کیس سماعت 13جنوری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد وغیرہ کیس کی سماعت 12جنوری، تھانہ حضرو اٹک میں درج بچے کو اغواء کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوچ ملزمان محمد اسحاق وغیرہ کیس کی سماعت 16جنوری، تھانہ جلال پور شریف میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان نعیم وقاص وغیرہ کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...