انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں متعدد کیسوں کی سماعت بغیرکاروائی کے ملتوی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں متعدد کیسوں کی سماعت بغیرکاروائی کے ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے فورتھ شیڈول ،مذہب منافرت پھیلانے اور داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے کیسوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ، گزشتہ روز تھانہ پنڈی گھیب اور تھانہ کہوٹہ میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمات میں ملوث ملزمان عابد اور مولانا شاہین طالبانی کیسوں کی سماعت 12اور17جنوری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی مافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم قدیر شیخ کیس کی سماعت 18جونری تک ملتوی کر دی گئی جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج داعش نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم امیر خان کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...