بے گناہ قراردینے پر ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی

بے گناہ قراردینے پر ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیئے جانے کے بعد ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ چونترہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد امیر اور محمد بنارس کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت شروع کی تو پولیس نے پیش کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہوئے ان پر موقع پر موجود ہونا نہیں پایا گیایہ مقدمہ میں ملزم نہیں ، جس پر ملزمان کے کونسل نے درخواستیں واپس لے لیں،ملزمان پر الزام ہے کہ پولیس پارٹی پر سے مزاحمت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...