خاتون پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

خاتون پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں خاتون پر تشدد کرنے والے اے سی ایل سی سب انسپکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ آرام باغ تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آر کے متن کے مطابق انسپکٹر رضوان نے خاتون کو تھانے میں لا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پیسوں کے عوض خاتون کی رہا کیا۔ صدر ڈویژن کے اے سی ایل سی انچارج سب انسپکٹر رضوان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...