ایس ایم منیر نے تاجروں کی ہمیشہ پر خلوص رہنمائی کی،کوکب اقبال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنز یومراسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین کو کب اقبال عارف انصاری چیئر مین پنجاب ،فرحان حنیف چیئر مین سندھ ،سنیئر وائس چیئر پرسن اسنیٰ سروش ،سنیئر وائس چیئر مین لیگل افیرز،ایڈ وکیٹ جاوید احمد چھتاری ،سنیئر وائس چیئر مین ایڈ وائسزری کونسل انور عزیز جکارتہ والا ،چیف کواڈینٹر ندیم صدیقی نے یونا ئیڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،چیئر مین افتخار علی ملک ،مرزاامتیاز بیگ ،عبدالحسیب خان سمیت یوبی جی کے دیگر رہنما اور نو منتخب ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ،سنیئر نائب صدر عاطف باجوہ ،نائب صدراشتیاق بیگ ،چوہدری سجاد سرور اور دیگر حالیہ الیکشن بھاری اکثر یت سے تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے چیئرمین کنزیو مراسوسی ایشن کوکب اقبال نے کہاکہ یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ نے تاجر برادری کی پرخلوص طریقے سے رہنمائی کی ہے فیڈریشن کو صاف ستھرا اور کرپشن سے پاک ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ایس ایم منیر کی قیادت میں نہ صرف تاجر برادری متحدہو ئی ہے بلکہ ان کی مخالفت میں کاغذی بیان بازی کر نے والوں کا چہرہ بھی بے نقاب ہو گیاہے ۔کو کب اقبال نے کہا کہ جو لو گ خدمت کے جذبے اور لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کر تے ہیں یقیناًفتح انکا مقدر ہتی ہے ہمیں امید ہے کہ فیڈریشن میں نومنتخب صدر زبیر طفیل کی قیادت میں تاجر برادری کے مسائل بہتر طریقے پر حل ہونگے اور انشاء اللہ آئندہ آنے والے سالوں میں یوبی جی اپنے کام کی وجہ سے الیکشن جیتی رہے گی کیونکہ کام سے نام ہوتاہے نام سے کام نہیں ہوتا۔ کوکب اقبال نے کہاکہ یوبی جی نے فیڈریشن میں نہ صرف تاجربرادری کے لیے کام کیا بلکہ صارفین کے مسائل کے ساتھ معاشرے کی ترقی کے لیے بھی کام کیا گیا۔