ایس ایس پی آپریشن کی سکھوں کے گودوارے میں منعقدہ برسی میں شرکت

ایس ایس پی آپریشن کی سکھوں کے گودوارے میں منعقدہ برسی میں شرکت

پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن پشاورنے گزشتہ روز شاہ قبول کے علاقہ میں واقع سکھوں کے گوردوارے میں منعقدہ برسی تقریب میں خصوصی شرکت کی اوروہاں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کی مزید بہتری کے احکامات بھی جاری کیے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایس ایس پی آپریشن پشاور سجا د خان نے سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر شاہ قبول کے علاقہ میں واقع گوردوارہ میں منعقد کی گئی برسی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی عتیق شاہ ، ایس ایچ او شاہ قبول ریاض علی شاہ ، سکھ کمیونٹی ممبران اورعلاقائی ناظمین و مشران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایس ایس پی سجاد خان نے گوردوارہ میں سیکیورٹی انتظامات کا بھی خصوصی جائزہ لیاانہوں نے گوردوارہ کی سیکیورٹی کیلئے لگے سی سی ٹی وی کیمروں اورکنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اورسیکیورٹی اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا انہوں نے سکھ کمیونٹی کو درپیش مسائل بھی سنے اور ان کے مطالبہ پر گوردواروں کو مزید سیکیورٹی کی فراہمی کے بھی اقدامات کیے انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کی جان ومال اوران کی عبادت گاہوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے پولیس کی ذمہ داری ہے اوراس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...