سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے ،ارسلا خان

سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے ،ارسلا خان

مردان ( بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر پرائیوٹائزیشن کمیشن نواب زادہ ارسلاخان ہوتی نے کہاہے سی پیک منصوبہ پاکستان کی تعمیر وخوشحالی کا منصوبہ ہے وزیراعظم میاں نوازشریف نے چارسال میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ مسلم لیگ مقبولیت کا باعث بنی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مردان پریس کلب کے نومنتخب صدر ایم بشیرعادل اوران کی کابینہ کو مبارک باد دیتے کے موقع پر صحافیوں پر بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان اکبر آفریدی ،سلیم گل دولت زئی ، حاجی گل نبی اورطارق احسان بھی موجود تھے نواب زادہ ارسلاخان ہوتی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اورعوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف ہوچکی ہے اور2018مسلم لیگ صوبے اور مرکزمیں حکومت بنائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...