دلہ زاک ،قواعد وضوابط کے منافی 8 پلازے سیل

دلہ زاک ،قواعد وضوابط کے منافی 8 پلازے سیل

پشاور(کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے دلہ زاک روڈ پر قواعد وضوابط پور ے نہ کرنے پر 8 پلازو ں کو سیل کردیا ‘ ضلع ناظم نے واضح کیا کہ پلازوں کے تہہ خانوں میں قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ ڈسٹرکٹ ممبر آصف خان کو بی سی اے کا فوکل پر سن مقرر کردیا گیا ‘ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو عوام کی طرف سے شکایت ملی تھی کہ دلہ ز اک روڈ پر قائم پلازوں کے تہہ خانوں میں کار پارکنگ کی جگہ کاروبا رکیلئے استعمال کررہے ہیں جس پر انہوں نے ٹاؤن ون ایکسین رشید اللہ ‘ اے ٹی او آر ایاز درانی ‘بی سی ا ے سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دلہ زاک روڈپر قائم پلازوں میں قائم غیر قانونی پارکنگ اور قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 8 پلازوں جس میں قیوم پلا زہ‘ مجید پلازہ ‘غلام سرور پلازہ‘ عبدالکریم پلازہ ‘ حاجی میناداد پلازہ ‘ عصمت پلازہ‘ صاحبزادہ پلازہ اورمحمد سعید پلازہ کو قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر سیل کردیا گیا پلازوں کے اکثر تہہ خانوں میں دکانیں ‘ فرنیچر کارخانے ‘ جبکہ یوٹیلٹی سٹور اور نجی بنک بھی تھا جس پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے پلازوں کو سیل کردیا اوردلہ زاک روڈ پر بننے والے پلازوں کے نقشہ جات کا بھی معائنہ کیا اور بی سی اے سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ان پر چیک ا ینڈ بیلنس رکھیں جبکہ دلہ زاک روڈ پر قائم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی 8 مرلے جائیداد پر چاردیواری کے بھی احکامات جاری کئے اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ پلازوں میں تہہ خانے نقشے مطابق بنائے جائے اور جس طر ح کا نقشہ پاس ہواسی طرح کی مرمت کی جائے انہو ں نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے ڈسٹرکٹ ممبر آصف خان کو بی سی اے کافوکل پرسن مقررکردیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...