شیر گڑھ ،سرحد چیمبر آف ایگریکلچر کے پی کے انتخابات مکمل ہوگئے

شیر گڑھ ،سرحد چیمبر آف ایگریکلچر کے پی کے انتخابات مکمل ہوگئے

شیرگڑھ (نامہ نگار)سرحد چیمبر آف ایگریکلچر خیبر پختونخوا نے قائم مقام صدر ممتاز کاشتکار رہنماء حاجی محمد نزیر خان مہمند کو صدر جبکہ احسان اللہ خان کو تاحیات سرپرست اعلیٰ چن لیا نومنتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ سرحد چیمبر آف ایگریکلچر خیبر پختونخوا کو مزید فعال بناکر کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کریں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرحد چیمبر آف ایگریکلچر خیبر پختونخوا کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ احسان اللہ خان دفتر انجمن کواپریٹیو تخت بھائی میں منعقد ہوا اجلاس سے کاشتکار رہنماؤں اورممبران بورڈ حاجی محمد نزیر خان مہمند ، حاجی محمد اقبال خان مکوڑی ، حاجی طاہر خان بہلولہ ، فضل الہٰی صوابی ، حاجی عبدالنبی مہمند ، اختر تاج ساڑوشاہ ، سابقہ نائب ناظم عبدالخالق تاوانی ، مختیار خان ، راشد خان صوابی اور واجد خان مہمند نے سرحد چیمبر آف ایگریکلچر خیبر پختونخوا کے کردار اور زمینداروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت براؤن گُڑکو یورپ ایکسپورٹ کرکے زیادہ زرمبادلہ کماسکتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں سبزیوں کی بڑی مانگ ہیں ان پر کام کریں اس موقع پر طاہر خان وردگہ نے احسان اللہ خان کو تاحیات سرپرست اعلیٰ جبکہ محمد نزیر خان مہمند کو صدارت کے لئے نام تجویز کیا جس کو ممبران بورڈ نے متفقہ طور پر منظوری دی اور آئندہ اجلاس 14فروری 2017کو حجرہ مختیار خان چھوٹا لاہور شرقی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...