علاقہ میں ضروریات کے مطابق فنڈ فراہم کئے جاتے ہیں ،پی اے ٹانک

علاقہ میں ضروریات کے مطابق فنڈ فراہم کئے جاتے ہیں ،پی اے ٹانک

ٹانک(نمائندہ خصوصی)سالانہ ترقیاتی پروگرام ایف ار ٹانک اور جنڈولہ میں پاک ارمی کے تعاون سے ضرورت کے مطا بق دئیے جارہے ہیں جس سے عوام کو درپیش صحت ،تعلیم ،اور ابنو شی کے مسائل جلدحل ہو جائینگے جبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار پو لٹیکل ایجنٹ ایف ار ٹانک احمد خان وزیر نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا ان کا کہنا تھاکہ ایف ار ٹانک اور جنڈولہ ملک کے دوسرے علاقوں کی ما نند ترقی کے راہ پر گا مزن ہو گا ان کا کہنا تھاکہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے بایف ار ٹانک میں عوام کے سہو لت کیلئے سڑکوں ،ابنو شی اسکمیوں کی تعمیر پر جلدکام کا اغاز ہوگا جس سے علاقے میں امدورفت اور عوام کو درپیش پینے کی صاف پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیگاجبکہ صحت،اور تعلیم کے ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...