بنوں میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کر دیا ،دو اہلکار زخمی ,ملزم گرفتار

بنوں میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کر ...
بنوں میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کر دیا ،دو اہلکار زخمی ,ملزم گرفتار

  


بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کوئیک رسپانس فورس کے انچارج اور اہلکار زخمی ہو گئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : بنوں


loading...