عدلیہ کو سیکنڈلائز کرنے کا الزام، نواز شریف کیخلاف از خود نوٹس ساڑھے آٹھ برس بعدبغیر کارروائی خارج

عدلیہ کو سیکنڈلائز کرنے کا الزام، نواز شریف کیخلاف از خود نوٹس ساڑھے آٹھ برس ...
عدلیہ کو سیکنڈلائز کرنے کا الزام، نواز شریف کیخلاف از خود نوٹس ساڑھے آٹھ برس بعدبغیر کارروائی خارج

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ساڑھے آٹھ برس بعد عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر نواز شریف کیخلاف ازخود نوٹس بغیر کارروائی کے غیرموثر اور عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے نواز شریف کیخلاف ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف نے وکلاءتحریک کے دوران عدلیہ کو سکینڈلائز کیا اور ججز کی کردار کشی کی جس پر سابق سینئر ترین جسٹس شبر رضا رضوی نے ازخودنوٹس لیا تھا لیکن ساڑھے آٹھ برس گزرنے کے بعد بھی اس ازخونوٹس کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت نے موقف سننے کے بعد مقدمہ خارج کردیا۔

مزید : لاہور


loading...