پاناما لیکس :ججز کے ریمارکس یا سوالات پر عمران کی انگلیاں تسبیح پر تیزی سے چلنے لگتیں

پاناما لیکس :ججز کے ریمارکس یا سوالات پر عمران کی انگلیاں تسبیح پر تیزی سے ...
پاناما لیکس :ججز کے ریمارکس یا سوالات پر عمران کی انگلیاں تسبیح پر تیزی سے چلنے لگتیں

  


اسلام آباد (صباح نیوز) پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے ہاتھ میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ تسبیح بھی نظر آئی،کمرہ عدالت کچھا کھچ بھرا ہونے کے باعث تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خاصی دیر تک کھڑے رہنا پڑا۔ اس کمرہ عدالت میں صرف 40 کے قریب افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن بالآخر عمران کو سیٹ مل ہی گئی۔ 

عمران کو ہاشمی کا سچ اچھا نہیں لگ رہا، ”ایمپائر“ کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرنے والی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہوگا:خواجہ محمد آصف

اس سے پہلے والے بنچ اور 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ کے ہاتھ میں کبھی بھی تسبیح نہیں دیکھی گئی، تاہم بدھ کو جب بھی بینچ میں شامل کوئی جج ریمارکس دیتے یا پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری سے کوئی سوال پوچھتے تو عمران خان کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں تسبیح پر زیادہ تیزی سے چلنا شروع ہوجاتی تھیں۔کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ نے تسبیح اپنی جیب میں ڈال لی۔

مزید : اسلام آباد


loading...