لال مسجد کیس، آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لال مسجد کیس، آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست ...
لال مسجد کیس، آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  


اسلا م آباد ( صباح نیوز) شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے ورثا اور خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز و پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے بدھ کو سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ لال مسجد آپریشن کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے خلاف آئین و قانون جامعہ حفصہ کا الحاق 10 برس سے معطل کررکھا ہے جس کی وجہ سے طالبات کا تعلیمی مستقبل شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...