خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا
خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا

  


ملتان (ویب ڈیسک)نشتر ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے آنے والی خاتون نے لیبرروم کے باہر رکشے میں بچے کو جنم دیدیا ، چونگی نمبر14 کا عبدالرﺅف اپنی بیوی کو ڈلیوری کیلئے نجی ہسپتال لے گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے مریضہ کی ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا،ورثا خاتون کو نشتر ایمرجنسی وارڈ میں لے آئے تو ایمرجنسی وارڈ کے عملہ نے انہیں لیبر روم جانے کا مشورہ دیدیا ، مریضہ کو نشتر ہسپتال کے لیبر روم کی پارکنگ میں لایا گیا تو اسی دوران خاتون نے بیٹے کو رکشہ میں جنم دے دیا،ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے زچہ بچہ کو فوری طورپر لیبر روم میں شفٹ کرکے طبی امداد دی ،زچہ بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ، واقعہ نجی ہسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

مزید : ملتان


loading...