پانامالیکس، ہماراکام الزام لگانا ہے ، ثابت کرنا حکومت کا کام ہے: عمران خان

پانامالیکس، ہماراکام الزام لگانا ہے ، ثابت کرنا حکومت کا کام ہے: عمران خان
پانامالیکس، ہماراکام الزام لگانا ہے ، ثابت کرنا حکومت کا کام ہے: عمران خان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پانامالیکس کی سماعت کے دوران عمران خان کی تسبیح نگاہوں کا مرکزرہی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین متعدد بار اپنی نشست سے کھڑے ہوجاتے، پہلے ہی عمران خان کو کافی دیر بعد کرسی ملی تھی۔گزشتہ روز دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وقفے کے دوران انہوں نے باہرجاکرمیڈیا کے نمائندوں کو بریف کرنا شروع کردیا، لہٰذااس سے اجتناب کیاجائے ۔ ججز کے میڈیا سے متعلق بات کرنے پر عمران خان نے روسٹرم سنبھال لیا اور کہاکہ وہ حزب مخالف ہیں ، لہٰذا ان کا کام الزام لگانا ہے جبکہ ثابت کرنا حکومت کا کام ہے ، اس جملے پر کمرہ عدالت میں ایک زوردار قہقہ لگا۔

عمران خان ، اسدعمر اور جہانگیر ترین اپنے وکلاءکو سرگوشیوں میں مشورے بھی دیتے رہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...