نعیم بخاری نے کہا تھا کہ اگر اخباری تراشے استعمال کریں تو ان کا لائسنس کینسل کردیا جائے,دانیال عزیز

نعیم بخاری نے کہا تھا کہ اگر اخباری تراشے استعمال کریں تو ان کا لائسنس کینسل ...
نعیم بخاری نے کہا تھا کہ اگر اخباری تراشے استعمال کریں تو ان کا لائسنس کینسل کردیا جائے,دانیال عزیز

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے رہنما دانیا ل عزیز نے کہا کہ نعیم بخاری نے کہا تھا کہ اگر اخباری تراشے استعمال کریں تو ان کا لائسنس کینسل کردیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بات وہیں کی وہیں ہے عمران خان کا موقف اخبار تراشوں سے آگے نہیں بڑھ سکا ۔ وکیل نعیم بخاری نے لند ن فلیٹس سے متعلق برطانوی اخبارکی خبرپیش کی ۔ن لیگ کے رہنما عمران خان نے کل خودکہا ان کا کام الزام لگانا ہے۔عمران نے خود کو الزام اور قلابازی خان ثابت قراردیاہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بات وہیں کی وہیں ہے عمران خان کا موقف اخبار تراشوں سے سے آگے نہیں بڑھ سکا ۔عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو فارغ کیا۔۔نعیم بخاری نے کہا کہ اگروہ اخباری تراشے استعمال کریں تو ان کا لائسنس کردیا جائے۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا ءنے تسلیم کیا کہ جو انھوں نے جوپیش کیا ہے وہ مذاق ہے۔التوفیق کیس سے متعلق سوال پرنعیم بخاری کے پاس جواب نہیں تھا۔نعیم بخاری نے لند ن فلیٹس سے متعلق برطانوی اخبارکی خبرپیش کی۔عدالت بار بار کہہ رہی ہے کہ ثبوت پیش کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ن لیگ کا موقف درست ثابت ہورہا ہے۔آج پی ٹی آئی کی عدالت میں پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔ آخر میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بات وہیں کی وہیں کھڑی ہے پی ٹی آئی کے ترجمان عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں۔نعیم بخاری نے تسلیم کیا کہ ان کا موقف کمزور ہے۔ آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ میں لکھا کہ پانامہ پیپرز میں شامل افراد نے قانون شکنی نہیں کی ہے۔

مزید : قومی


loading...