مولانا فضل الرحما ن کی طبعیت پھر بگڑ گئی ، لاہور کے نجی ہسپتال داخل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی طبعیت دوبارہ بگڑ گئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو اچانک پتے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انکی شوگر میں اضافہ ہو ا تاہم انہیں فوری طور پرلاہور کے اتفاق ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی
پارٹی رہنما اکرم درانی نے مولانا کی ناسازی طبیعت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف کے باعث اتفاق ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اورڈاکٹروں نے 3دن بعد انکا آپریشن کرنے کا کہا ہے ۔
واضح رہے مولانا فضل الرحمان کو نومبر میں بھی اسی طرح اچانک طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں کئی روز تک انکا علاج جاری رہا ۔