امریکی فوج نے داڑھی ،حجاب اور پگڑی پہننے کی اجازت دے دی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی فوج نے داڑھی رکھنے ،حجاب کرنے اور پگڑی پہننے کی اجازت دے دی ،امریکی فوج نے نئے قوانین کے تحت داڑھی رکھنے ،حجاب کرنے اور پگڑی پہننے والوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دے دی تاکہ فوج میں اقلیتوں کی بھرپور شمولیت کو ممکن بنا یا جا سکے ۔
ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں اضافے کیلئے مدد کریں گے : چین
بھارتی خبر رساں ادارے ”این ڈی ٹی وی “کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سیکریٹری ایرک فیننگ کی جانب سے نئے قوانین متعار ف کرائے گئے ہیں جن کی اجازت ملنے کے بعد یہ قانون قابل عمل ہو جائےگا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے اقلیتوں کو امریکہ کی خدمت کر نے کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم طاقتور فوج کے ساتھ ساتھ طاقتور قوم بھی ہیں کیونکہ ہم تمام مذاہب اور آزادی خیال کی عزت کرتے ہیں ۔اس اقدام پر امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں اور سکھوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔