سعودی کفیل کی نوکری چھوڑ کر جانے والی غیر ملکی ملازمہ نے اسے اپنے ملک سے ایسی ویڈیو بھیج دی کہ دیکھ کر اس کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،انٹرنیٹ پر چڑھایا تو وہاں بھی ہنگامہ برپا ہو گیاکیونکہ۔۔
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیاءسے تعلق رکھنے والی گھریلوملازمہ نے سعودی عرب میں کام کر کے جیسے تیسے پیسے جوڑ آخر کار اپنے وطن میں اپنا گھر بنا لیاہے اور اس کی ویڈیو سعودی عرب میں اپنے سابق مالک کو بھیج دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گھریلوملازمہ نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو بنائی اور اسے اپنے سابق مالک کو بھیج دیا جس نے وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو کہ اب وائرل ہو چکی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ خاتون نے دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے اور بتار ہی ہے کہ اس نے کم تنخواہ کے باوجود انتہائی محنت اور مشقت سے پیسہ کما کر اپنے لیے گھر بنا لیاہے ۔انڈونیشین خاتون اپنے سابق مالک کو ’والد‘کہہ کر مخاطب کر رہی ہے اور ساتھ دعا بھی دے رہی،خاتون نے ویڈیو میں اپنے مالک کو بتایا کہ اس نے اپنا گھر بنا لیا ،یہ اس کا سٹنگ روم ہے اور یہ میرے گھر کا باغیچہ ہے اور ساتھ میں یہ چھوٹا سا کچن بھی ہے ۔آخر میں وہ اپنے مالک کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔