بھارتی شو بگ باس میں اوم سوامی نے گھر میں موجود خاتون پر پیشاب پھینک دیا ، شو سے آؤٹ

بھارتی شو بگ باس میں اوم سوامی نے گھر میں موجود خاتون پر پیشاب پھینک دیا ، شو ...
بھارتی شو بگ باس میں اوم سوامی نے گھر میں موجود خاتون پر پیشاب پھینک دیا ، شو سے آؤٹ

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے حالیہ سیز ن میں پاکھنڈی بابا اوم سوامی نے وی جے بانی پر اپنا پیشاب پھینک دیا جس کے بعد نیشنل ٹی وی پر ایسی شرمناک حرکت کرنے پر بگ باس کی انتظامیہ نے خودساختہ پنڈٹ’ اوم سوامی‘ کے گھر سے باہر کردیا ۔

واضح رہے کہ بگ باس میں بھارت کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کچھ عرصے کے لیے ایک گھر میں رکھ کر انہیں کچھ ٹاسک دئیے جاتے ہیں اور پھر عوامی فیصلے سے گھر میں موجود لوگوں کو ریٹنگ دی جاتی ہے ۔

سڑک پر بھیک مانگتے بھکاری کے ہاتھ میں ایک آدمی ایسا سکہ ڈال گیا کہ پل بھر میں قسمت ہی بدل گئی، لکھ پتی ہوگیا کیونکہ۔۔۔

تفصیل کے مطابق بگ باس کے حالیہ سیز ن میں بھارت کے ایک خودساختہ پنڈت اوم سوامی کو بھی شامل کیا گیا جو اپنی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے شہرتت حاصل کر رہا تھا ۔اوم سوامی بگ باس کی جانب سے ملنے والا ہر ٹاسک برباد کرنے کی کوشش کرتا اور گھر میں موجود دیگر لوگوں سے بھی لڑتا رہتا تھا ۔بگ باس کےے گھر میں اگلے ہفتے کی کپتانی کے لیے وی جے بانی اور اوم سوامی کے درمیان  مقابلہ تھا جس میں وہ اپنے خراب رویے کی وجہ سے ناکام ہو گیا اور گھر میں موجود تمام افراد نے بانی کی حمایت کی جس پر اوم سوامی شدید ناراض ہو گیا اور انتہائی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے ایک کپ میں پیشاب کیا اور پھر اسے بانی کے اوپر پھینک دیا جس سے نہ صرف بانی بلکہ گھر میں موجود دیگر لوگ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔

بانی نے اس گھناﺅنے عمل کے جواب میں اوم سوامی کو زور دار لات ماری ،جھگڑا آگے بڑھنے کو ہی تھا کہ گھر میں موجود روہن نے بانی کو پکڑ کر روک دیا اور اوم سوامی کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ دے مارا ۔اس کے بعد گھر میں موجود دیگر لوگوں نے اوم سوامی کو گھر میں بنی ایک قید میں بند کردیا ۔بعد ازاں بگ باس نے اوم سوامی کو گھر سے باہر نکال دیا ۔

مزید : تفریح


loading...